”میری نانی ننکانہ صاحب گئیں تو پاکستانیوں نے ان کا استقبال ایسے کیا اور۔۔۔“ بھارتی خاتون کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو میں آخر ایسا کیا ہے؟ دیکھ کر ہر بھارتی شرمندہ ہو جائے

بھارت میں پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف خوب پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ پاکستان کے عوام ہندوستانیوں کو اچھا نہیں سمجھتے اور اپنے ملک میں آنے والے بھارتیوں کیساتھ بھی ناروا سلوک روا رکھتے ہیں۔

بھارت ہی کے ایک شہری نے اس پروپیگنڈہ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایک ایسی ویڈیو شیئر کر دی ہے کہ دیکھ کر ہی بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جائیں گے۔ ٹوئٹر صارف ”ہرجیندر سنگھ“ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میرے نانا اور نانی ننکانہ صاحب گئے تو پاکستان سے انہوں نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں ان کا استقبال کیسے کیا گیا۔“

News 1542903197 9454
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننکانہ صاحب آنے والے بھارتی پاکستان پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا شروع ہوا تو کوئی بھی پیچھے نہ رہا حتیٰ کہ سیکیورٹی پر تعینات خواتین اہلکار بھی بھنگڑے میں شامل ہو گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.