راﺅ انوار کوعدالت میں پیش نہ کیا گیا تو…..، اہلخانہ نقیب اللہ محسود نے بڑی دھمکی دے دی

سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو عدالت میں پیش نہ کئے جانے پر نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ راﺅانوار بیمار نہیں مکار ہے،اب اگرسابق ایس ایس پی ملیر کو ہتھکڑی میں نہیں لایا گیاتو پورا ملک بند کردیں گے۔

نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار تو بہادر افسر تھا اب وہ حیلے بہانے بنارہا ہے ،ہمیں اللہ کے بعد عدالتوں سے انصاف کی امید ہے،نقیب کے اہلخانہ کا کہناتھا کہ یہ سندھ گورنمنٹ کا بہادر بچہ بنارہا تویہ عمل انصاف کے خلاف ہوگاانہوں نے کہا کہ اب اگرراو¿ کو ہتھکڑی میں نہیں لایا گیاتو پورا ملک بند کردیں گے۔

واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جیل حکام نے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ راﺅانوار بیمار ہیں،اس لئے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا ،عدالت نے چالان جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورراﺅ انوار کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.