نقیب اللہ کے خون کی قیمت… والد نے سپریم کورٹ میں بڑا اعلان کر دیا
نقیب اللہ محسود کے والد کا کہنا ہے کہ ڈیل کی باتیں سراسر بے بنیاد ہیں، نقیب کے سر کے بال کے برابر بھی کوئی قیمت نہیں ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والد نے دیت کے حوالے سے کیے جانے والے دعووں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ نقیب اللہ نقیب پورے پاکستان کا بیٹا ہے، اس کے سر کے بالوں کے برابر بھی کوئی قیمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راﺅ انوار آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، راﺅ انوار کی گرفتاری تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہیں گے عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔
واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر کراچی راﺅ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انہوں نے دیت لینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔