نگران و زیر اعظم ناصر الملک نے پہلا نوٹس کس بات پر لیا، جان کر عوام خوشی سے جھوم اٹھیں

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ملک بھر میں جاری بدترین لودشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹرپر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ایم ڈی پیپکو،ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور دیگراعلی حکام نے نگراں وزیراعظم کو بریفنگ دی۔اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی، پاور سیکٹر لاسز اور نظام کی بہتری کےحوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی اور ساتھ ہی پاور جنریشن،ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کرنے کو کہا۔

ناصر الملک نے ڈسکوز میں بھاری نقصانات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارےاور وزارت توانائی نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کریں جبکہ اس میں وفاقی اورصوبائی سطح پرمدد کی ضرورت ہو تو آگاہ کریں اور ایساجامع پلان تیار کریں جو آئندہ منتخب حکومت کے لیے مددگار ثابت ہو۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.