قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی شہباز شریف کے ساتھ ایسا سلوک ہو گیا کہ ن لیگ سراپا احتجاج بن جاے گی
نیب نے قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تحویل میں لے لیا ہے جس کے بعد نیب کی ٹیم شہباز شریف کو لے کر لاہور روانہ ہو گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا اور اسپیکر قومی اسملی اسمبلی کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے تھے،اسپیکر قومی اسمبلی کے احکامات کی روشنی میں نیب ٹیم آج شہباز شریف کو لیکر اسلام آباد پہنچی جہاں انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور نیب کی جانب سے
اپنی گرفتاری کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا،قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے پارلیمنٹ میں سارجنٹ ایٹ آرمز نے شہبازشریف کو نیب کے حوالے کیا،نیب ٹیم شہباز شریف کو ساتھ لیکر روانہ ہو گئی جہاں سے انہیں دوبارہ لاہور منتقل کیا جائے گا،شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف لیگی رہنماوں نے شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد اور روانگی کے وقت بھی نیب اور حکومت کے خلاف شدید نعرے باز ی کی ۔