سیکیورٹی اہلکار نے چیک پوائنٹ پر گاڑی شناخت کیلئے نہ روکنے پر فائر کر دیئے لیکن گاڑی کے اندر کون موجودتھا ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی
اسلام آباد کے نیول کمپلیکس کے گیٹ پر گاڑی شناخت کیلئے نہ روکنے پر نیوی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے باعث گاڑی موجود پاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ افسر کا بیٹا گولی لگنے کے بعد مبینہ طو رپر معذور ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نیول کمپلیکس کے ظفر گیٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے گاڑی کو شناخت کیلئے روکا لیکن ڈرائیور نے گاڑی روکنے سے انکار کرتے ہوئے بھگا دی تاہم سیکیورٹی گارڈ نے گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے اس پر فائرنگ کی جس کے باعث گاڑی میں بیٹھا ہو اپاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ افسرایئر وائس مارشل محمد اتھر شمس کا بیٹا ابراہیم شدید زخمی ہو گیا ۔
سیکیورٹی اہلکار جس نے گاڑی پر فائرنگ کی ، اس کی شناخت حمید کے نام سے ہوئی ہے جس نے گاڑی پر دو گولیاں فائر کی جن میں سے ایک گولی بچے کی کمر پر جالگی تاہم ڈرائیور موقع سے گاڑی بھگا کر لے جانے میں کامیاب ہو گیا تاہم بعد ازاں و ہ گاڑی پی اے ایف ہسپتال کے باہر کھڑی ہو ئی ملی ۔ ہسپتال میں بچے کی کمر سے گولی نکال دی گئی تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ بچہ مبینہ طور پر معذور ہو گیاہے کیونکہ وہ گولی بچے کی ریڑھ کی ہڈی پر لگی ۔پاکستان ایئر فورس حکام کے جائے حادثہ پر اسی وقت پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ واقع کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے ۔
نیول کمپلیکس کی جانب سے بعد ازاں بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیاہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ، تمام آنے والے افراد نیول کمپلیکس میں داخلے سے قبل اپنی پوری شناخت کروائیں کیونکہ یہ آپ کی سیکیورٹی کیلئے بہتر ہے ۔