انتہائی افسوسناک خبر ۔۔ نوجوت سنگھ سدھو قادیانوں کیساتھ مل کر ۔۔۔۔! لرزہ خیز انکشاف کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو ہوشیار کر دیا گیا
معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھ سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بھارتی الیکشن سے پہلے بہتر نہیں ہو سکتے، معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ابھی تک سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آئے ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہمیں نوجوت سنگھ سدھو سے بھی محتاط رہنا چاہیے کیونکہ اس
نے قادیان میں جاکر بھی بڑی جپھیاں ڈالی ہیں اور ان کی تعریف میں زمین اور آسمان کے قلابے ملائے ہیں۔ دوسری جانب کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کیلئے پاکستان آنے والی بھارتی وزیر اپنے ملک واپس پہنچ کر زہر اگلنے لگی، یونین وزیر برائے خوراک ہرسمرت کور بادل نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا جاسوس قرار دے دیا، سدھو کو بھارت سے زیادہ پاکستان میں پیار ملتاہے اور عمران خان نے انہیں الیکشن لڑنے کی پیشکش بھی کی ہے، اس معاملے پر کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی کو
اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولے جانے اور مسلسل امن کے قیام کی پیش کش کرنے کے باوجود تنگ نظر اور شدت پسند ہندوستانی حکمراں زہر اگلنے سے باز نہیں آ رہے۔ پاکستان میں میٹھی میٹھی باتیں کرنے والی بھارت کی یونین وزیر برائے خوراک ہرسمرت کور بادل نوجوت اپنےملک واپس پہنچتے ہی زہر اگلنے لگی ہیں۔یونین وزیر برائے خوراک ہرسمرت کور بادل نوجوت نے بھارت پہنچ کر نوجوت سنگھ سدھو کو
پاکستان کا ایجنٹ قرار دے دیا ہے۔ہرسمرت کور کا کہنا ہے کہ سدھو کو بھارت سے زیادہ پاکستان میں پیار ملتا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں الیکشن لڑنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ سمرت کور کہتی ہیں کہ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ اکستان سے واپسی پر اٹاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون وزیر نے سدھو کے تین دن پاکستان میں گز ارنے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ وہ گوپال چاولہ کے ساتھ اپنی تصویر کا حساب دیں ۔ کانگریس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ نوجوت سنگھ سدھو کو پارٹی سے نکال باہر کیا جائے۔