بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کے قتل پر انعام کا اعلان کردیا گیا، سر کی قیمت مقرر
ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا، انتہاپسندتنظیم ہندو یووا کے بانی وزیراعلیٰ یوپی آدیتیہ ناتھ ہیں۔ پاکستان آنے پر بھارتی انتہا پسند ہندو نوجوت سنگھ سدھو کے جانی دشمن بن گئے اور ہندو انتہا پسند تنظیم نے نوجوت سنگھ سدھو کے قتل کا ریٹ مقرر کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ نے کہا کہ ” اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔ترون سنگھ نے سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے ہندو ستا ن میں نہیں رہنے دیں گے۔
یادرہے کہ نوجوت سنگھ سدھو سکھوں کے مقدس مقام کے لیے راستہ کھولے جانے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے ،ا س سے پہلے بھارت نے دوربین کے ذریعے سکھ بھائیوں کو دربار صاحب کرتارپور دکھانے کا انتظام کررکھا تھا لیکن اب سکھ یاتری چل کر پاکستان کی حدود میں موجود دربار صاحب تک بغیر ویزہ آجا، سکیں گے ۔ سکھ قوم کی دیرینہ خواہش پوری کرانے کی کاوش کرنے پر ہندو انتہا پسند نوجوت سنگھ سدھو کے جانی دشمن بن گئے ۔