انتخابات سے پہلے بم دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے بیٹے نے جشن آزادی کیسے منایا؟ ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ ہر پاکستانی جوش و جذبے سے لبریز ہو گیا، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”پاکستان زندہ باد“

عام انتخابات سے پہلے انتخابی مہم کے دوران صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جمعہ کے روزخودکش حملہ ہوا جس میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 128 افراد ہلاک اور 122 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

سراج رئیسانی پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے تھے جن کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی کئی تصاویر شیئر ہوئیں جن میں یہ صاف دیکھا جا سکتا تھا کہ وہ پاکستان کیلئے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے اور بالآخر وہی ہوا کہ وہ وطن کی مٹی کی خاطر قربان ہو گئے۔

سراج رئیسانی اپنی زندگی میں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش سے مناتے تھے اور اپنی گاڑی کے بونٹ پر پاکستانی پرچم لپیٹنے کے علاوہ خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کرتے تھے لیکن آج وہ دنیا میں نہیں ہے اور ایسے میں ان کے بیٹے نے اپنے والد کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے ایسا کام کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی کا جوش و جذبہ کئی گنا بڑھ گیا ہے اور ہر کوئی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گیا ہے۔

سراج رئیسانی کے بیٹے نے آج یوم آزادی کے موقع پر بالکل ایک ایسی ہی تصویر بنوائی ہے جیسی تصویر سوشل میڈیا پر ان کے والد کی وائرل ہوئی تھی۔ وہ اس تصویر میں اپنے والد کی طرح پاکستانی پرچم میں لپٹی گاڑی کے اوپر ہاتھ رکھے کھڑے ہیں اور یہ کوئی چیخ چیخ کر دشمنوں کو بتا رہی ہے کہ وہ پاکستانیوں کے دل سے پاکستان کی محبت کبھی نہیں نکال سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.