چیف جسٹس صاحب اپنی بات سنا دیتے ہیں،جب کوئی اور بولتا ہے تو…. نواز شریف دل کی بات منہ پر لے آے
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سراج الحق کی بات بہت معنی خیز ہے ، امیر جماعت اسلامی نے بھی بولاکہ اوپر سے حکم آیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ سچی بات خودہی نکل جاتی ہے۔احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب اپنی بات سنا دیتے ہیں،جب کوئی اور بولتا ہے تو اس پر پابندیاں لگا دیتے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ عمران خان اپنے ایم پی ایز کی سرزنش کر رہے ہیںجبکہ عمران خان اپنے آپ کی سرزنش کریں ،چیئرمین پی ٹی آئی بتائیں کہ کس کے کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیئے۔نوازشریف نے کہا کہ یہ لوگ تبدیلی لائیں گے جو بے اصولی کی سیاست کر رہے ہیں،ان کی حرکت بے اصولی سے بھی بدترہے،یہ کیامنہ دکھائیں گے،عمران خان تیر پرمہر لگانے کابھی بتائیں۔
عمران خان کو بتانا چاہئے کہ چودھری سرور کو ووٹ کیسے ملے ؟،ان کا کہناتھا کہ صرف ن لیگ اور اتحادیوں نے شفاف طریقے سے ووٹ دیئےسابق وزیراعظم نے کہا کہ کلثوم نوازکی طبیعت پہلے سے بہترہے،قوم سے کلثوم نوازکیلئے دعاکی اپیل ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم توبس گئے اورجاکرواپس آ گئے۔
نوازشریف نے کہا کہ منظور پشتین کے جلسے میں پانی چھوڑ دینا زیادتی ہے ۔