بریکنگ نیوز : نواز شریف اور مریم نواز باقاعدہ طور پر گرفتار۔۔۔۔ لاہور ائیرپورٹ سے تازہ ترین اطلاعات موصول

نواز شریف کو لاہور ایئر پورٹ سے نیب کی ٹیم نے گرفتار کر لیا ، (ن) لیگی سپورٹر ز کو ایئر پورٹ کے قریب بھی نہیں بھٹکنے دیا گیا ، نیب کی ٹیم نواز شریف اور اس کی بیٹی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کرے گی جہاں سب سے پہلے ان کا

میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا ، واضح رہے کہ نواز شریف کا طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کیا ہے ، ابتدائی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے جہاز کو دبئی سے پہ کے 243 کے زریعے دبئی سے سیدھا لاہور منتقل کیا گیا ، جہاں نیب کی ٹیم موجود تھی جب کہ امید کی جا رہی تھی کہ ان کو گرفتار کیا جائے گا ، واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف لندن سے ابوظہبی ائیرپورٹ پہنچے اور اب پاکستان آنے والے طیارے میں سوار ہونے کے بعد پاکستان کی جانب

رواں دواں ہیں۔ابوظہبی ائیرپورٹ پر پاکستان آنے والے طیارے میں سوار ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی پہلی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیرت میں مبتلا ہے۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز شریف کے چہرے پر وہی مخصوص مسکراہٹ سجی ہے جو ہر جلسے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران دیکھنے کو ملتی ہے اور گھبراہٹ کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے جبکہ ان کیساتھ بیٹھے نواز شریف فون پر کسی سے گفتگو کرنے میں مصروف ہیں۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ

نوازشریف کے استقبال عوام کا سمندر امڈ آیا ہے ، عوام نے احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 25جولائی کے الیکشن کافیصلہ کردیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاہے کہ نواز شریف قوم کے مہمان ہیں ، آج قوم نے پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ نوازشریف اور ان کی

صاحبزادی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔ یہ ریلی نہیں سمندر ہے اور آج یہ سمندر جب ختم ہوگا تو میں اگلا لائحہ عمل بتاﺅں گا ۔ اس وقت پورا لاہور امنڈ آیا ہے جس نے بتا دیا ہے کہ عوامی عدالت نے نیب کا فیصلہ مسترد کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی عدالت نے فیصلہ سناد یا ہے اور اس کے ساتھ ہی 25جولائی کے الیکشن کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے ۔ عوام نے بتا دیا ہے کہ نوازشریف قوم کامعمارہے۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب کے کارکنوں خاص طور پر لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔(ع،ع)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.