نوازشریف اور مریم نواز کی جان کو شدید خطرہ اڈیالہ جیل کو گھیرے میں لے لیا گیا کیا ہونے والا ہے، دھماکے دار خبر

سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں منتقل ہو ئے چار روز گزر گئے ہیں جس کے بعد ان کی سکیورٹی کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا ہے ۔ جیل میں دونوں کے چار روز گزرنے کے بعد سکیورٹی ریڈ الرٹ کردیا گیا

ہے۔ نوازشریف کی سیکورٹی پر چھ اہلکار مامور کر دیے گئے ہیں جبکہ مریم نواز کی سکیورٹی کےلئے بھی ڈی ایس پی سمیت چھ خواتین

اہلکار حفاظت پر مامور کر دی گئی ہیں۔ نوازشریف کو ایک مشقتی فراہم کیا گیا ہے اور اس پر بھی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کو مہیا کیے جارہے کھانے کی فوڈ سکیورٹی کے بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کی بیرونی

سکیورٹی کےلئے بھی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔مذکورہ اقدامات دہشتگردی کی کسی ممکنہ سنگین واردات کے خدشے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.