نواز شریف اور مریم نواز کا فوراً وطن واپسی کا فیصلہ، کب آ رہے ہیں اور کس ائیرپورٹ پر اتریں گے؟ تہلکہ خیز خبر نے ”تھرتھلی“ مچا دی
سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کی روشنی میں فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف اتوار کے روز پاکستان پہنچیں گے اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے جہاں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور کارکنان ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 10 سال قید ، 8 ملین پاو¿نڈ جرمانہ(ایک ارب 28 کروڑ اور 83 لاکھ روپے تقریباً) ،مریم نواز کو 7 سال قید ، 2 ملین پاو¿نڈ (32 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار روپے تقریباً) جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔