سنگین بغاوت کا الزام ۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان کے خلاف بڑی کارروائی کی خبر آ گئی

سابق وزیراعظم نواز شریف آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں ، واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے اپنے حلف کی پاسداری نہین کی جو کہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ،

جس آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت مقرر ہے جس کے لیے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا قافلہ روانہ ہو چکا ہے ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے عدالت نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کے الزام میں کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے متعدد بار بلائے جانےکے باوجود پیش نہ ہونے پر صحافی سرل المیڈا کے بھی ناقابل

ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا ،بنچ کے دیگراراکین میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مسعود جہانگیر شامل ہیں ۔ گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل نصیر بھٹہ نےمہلت طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نواز شریف کی عدالت کے روبرو پیشی یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.