نواز شریف کو طبیعت خراب ہونے باعث کہاں منتقل کیا گیا ہے؟ اڈیالہ جیل سے (ن) لیگیوں کی دوڑیں لگوا دینے والی خبر آ گئی

نواز شریف کو جیل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ، نواز شریف کو طبعی معائنے کے لیے جیل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی 4 رکنی ٹیم نواز شریف کا چیک اپ کرے گی ۔ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر نعیم ، ڈاکٹر شحی صدیقی، ڈاکٹر سہیل اور ڈاکٹر مشہود شامل ہیں ۔

امراض معدہ کے اسپیشلسٹ بھی موجود ہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوائی جائے گی ۔ نوازشریف کے چیک اپ کے لیے پمز کی میڈیل ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے ۔ ڈاکٹر شحی صدیقی ٹیم کے سربراہ ہیں ۔ گزشتہ روز جیل میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی تھی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق

اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس طرح ان کے گردے فیل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد نواز شریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی حالت میں نوازشریف کو اسپتال منتقل کر کے آئی وی فلوئیڈز دیے جائیں جب کہ ان کے دل کی دھڑکن ناہموار ہے اور بلڈ پریشر بھی نارمل نہیں۔ڈاکٹرزنے بتایا کہ نوازشریف کی شوگر بھی زیادہ ہورہی ہے، جس

سے دل کی دھڑکن کنٹرول میں نہیں رہتی، نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے کی بنیادی وجہ باقاعدگی سے پانی نہ پینا اور پسینے کا زیادہ آنا ہے۔میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ہے کہ نوازشریف کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے، اگر نوازشریف کو اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت ان کے گردے کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں کیوں کہ جیل کے اسپتال کے اندر سہولیات میسر نہیں کہ نوازشریف کو آئی وی فلوئیڈز دیا جاسکے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔(س)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.