جیل اچھے اچھوں کو سدھار دیتی ہے، نواز شریف دوران قید ہر وقت کیا کرتے رہتے ہیں؟ اڈیالہ جیل سے آنے والی خبر نے سب کو حیران کر دیا

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اڈیالہ جیل میں زیادہ تر وقت عبادت میں گزارتے ہیں ۔اڈیالہ جیل میں اپنے قائد سے ملاقات کرنیوالے مسلم لیگ(ن) کے ایک سینئر رہنما نے سی پی پی کو بتایا کہ میاں محمد نواز شریف اڈیالہ جیل میں زیادہ تر اپنا وقت نماز ،نوافل اور قرآن پاک

کی تلاوت میں گزارتے ہیں اور وہ پہلے کی طرح باقاعدہ سے پانچ وقت کی نماز بھی ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میاں نواز شریف کی یہ مشکلات اللہ اور عوام کی دعاؤں سے جلد گزر جائیں گی ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بالترتیب 10 ، سات اور ایک سال کی سزائیں سنائی گئی تھیں اور میاں نوازشریف نے لندن سے

پاکستان آکر خود گرفتاری دی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ڈاکٹر ز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی اڈیالہ جیل پہنچادی گئی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کیپٹن (ر) صفدر کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں ، اگر انہوں نے مشورہ دیا تو کیپٹن صفدر کو ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔(ز،ط)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.