جس کیس میں نوازشریف کو نااہل کیا گیا اس میں بری کر دیا گیا ، پاکستانی حیرت کے مارے ایک دوسرے کے منہ دیکھنے لگے

احتسا ب عدالت نے نوازشریف کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت انہیں فلیگ شپ میں بر ی کر دیا گیا ہے جبکہ العزیزیہ میں سات سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے فیصلہ آنے کے بعد سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پڑھ کر ہر کوئی حیرت میں ڈوب گیا ۔

غریدہ فاروقی کا کہناتھا کہ فلیگ شپ ریفرنس کیس میں نواز شریف کو بری کر دیا گیا ہے جبکہ اسی ریفرنس کے تحت کیپیٹل ایف زیڈ ای کمپنی تھی جس کی تنخواہ وصول نہ کرنے پر نواز شریف کو نااہلی کی سزا ہوئی تھی۔ کیا فلیگ شپ ریفرنس میں بری ہونے کا قانونی اثر نواز شریف کی نااہلی اور گزشتہ سزا پر بھی ہو سکتا ہے؟۔

اسی حوالے سے نجی ٹی وی 24 نیوز کی صحافی ” ہدا شاہ“ کا کہناتھا کہ نوازشریف کو ایسی ریفرنس فلیگ شپ سے بری کر دیا گیا جس میں انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کی سزا ہوئی تھی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.