’’یہ جو آمدن کے ذرائع کی بات کرتے ہیں وہ ۔۔۔‘‘نوازشریف نے ایسی تصویر جج ارشد ملک کو دکھا دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، اس تصویر میں کون کون ہے؟ سب سے بڑی خبر
سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں جنرل یحییٰ کے دورہ اتفاق فاﺅنڈری کی تصویر ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی،نوازشریف نے جنرل یحییٰ کے دورہ اتفاق فاو¿نڈری کی تصویرریکارڈکاحصہ بنانے کی استدعاکردی، قائد ن لیگ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آمدن کے ذرائع کی بات کرتے ہیں یہ تصویردیکھ لیں،میں بھی اس تصویرمیں موجودہوں۔
جج احتساب عدالت نے کہا کہ تصویرکوریکارڈکاحصہ بنانے کیلئے اخبارکانام اورتاریخ اشاعت بتاناہوگی،نوازشریف نے چودھری تنویر کواخبارکانام اور تاریخ معلوم کرنےکی ہدایت کردی،سابق وزیراعظم نے کہا کہ جج صاحب اس تصویرکوریکارڈپرلانے کیلئے تیارہیں، تصویرکوریکارڈکاحصہ بنوانے کیلئے نوازشریف نے وکلا سے مشاورت کی،خواجہ حارث نے مشورہ دیا کہ آپ تصویردکھاناچاہتے ہیں توجج صاحب کودکھادیں۔