مریم نواز نے نواز شریف کی جیل منتقلی سے قبل ایسا پیغام جاری کردیا کہ آپ کی آنکھوں سے بھی آنسوجاری ہوجائیں گے
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ ایک بیٹی کا اپنے باپ کوجیل چھوڑ کرآنا ایک کٹھن مرحلہ ہے مگر میں جاﺅں گی ، اس وقت مقصد باپ بیٹی کے رشتوں سے بڑاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ایک باپ کا ایک بیٹی کا ہاتھ تھام کرجیل جانا ایک کٹھن مرحلہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اتنا کٹھن ایک بیٹی کااپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے مگر میں جاﺅں گی ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس وقت مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے ، قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں ، کل انشاءاللہ کارکنوں کے ساتھ ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں میاں نواز شریف کے ساتھ جاﺅں گی اورکارکنوں سے بات بھی کروں گی ۔
جی، میں میاں صاحب کے ساتھ جاؤں گی اور کارکنوں سے بات بھی کروں گی۔ انشاءاللہ https://t.co/6J7quJX8Rt
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 6, 2019
جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔ کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔ https://t.co/Web0mp0f7d
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 6, 2019