نواز شریف نے چودھری نثار علی کو اڈیالہ جیل سے زوردار جھٹکا دے دیا
نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل جانے کے باعث چودھری نثار علی خان کے الیکشن مہم خطرات سے دوچار ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار قمر السلام راجہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان اور چودھری نثار علی خان پریشانی میں مبتلا ہیں۔لیگی رہنماؤں کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات اور اڈیالہ جیل کے راستوں پر
قمر السلام راجہ کی تشہیر چودھری نثار علی خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بن گئے ۔ اس سلسلہ میں اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان نے اپنے بااعتماد رفقاء سے بات چیت کرتے ہوئے برملا اظہار کیا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کی اڈیالہ جیل میں آمد ان کے الیکشن میں گہرے اثرات مرتب کریں گے ۔