نوازشریف کیلئے سپریم کورٹ سے خوشخبری آ گئی

سپریم کورٹ نے نوازشریف کی درخواست ضمانت آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نوازشریف کی جلد سماعت کی درخواست پر منظوری دیدی ہے اور آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کر ے گا ۔

نواز شریف نے ضمانت کے لیے دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے پیرکو سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی۔ اس سے قبل عدالت عظمی نے6 مارچ کو مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کرنے درخواست گذشتہ ہفتے مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ درخواست اپنی باری پر سنی جائے گی۔خیال رہے کہ نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میںطبی بنیادوں پر سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25فروری کو مسترد کر دی تھی۔

سابق وزیراعظم نے یکم مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ سال 24دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.