نوازشریف کے ساتھ جیل میں کیا سلوک کیا جارہاہے ؟ سابق وزیراعظم نے ایسی ’دردناک ‘داستان پارٹی رہنماﺅں کو ملاقات میں سنا دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
سابق وزیراعظم نوازشریف سے گزشتہ روز مریم نواز، والدہ اور کیپٹن صفدر سمیت اہل خانہ کے دیگر افراد نے ملاقات کی جبکہ اس کے علاوہ پارٹی رہنماﺅں نے بھی ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے راجہ ظفر الحق ، ایاز صادق ، محمد زبیر ،رانا تنویر ، خرم دستگری ، سائرہ افضل تارڑ ، پرویز ملک سمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں نے نوازشریف سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا ۔نوازشریف کی اس ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے اور ان سے ملاقات کرنے والے ایک پارٹی رہنما نے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ نوازشریف کاکہناتھا مجھے جیل کی بیرک سے باہر نہیں نکلنے دیا جارہا ، جیل میں سیکیورٹی کے نام پر پابندیاں عائد کر
رکھی ہیں ، جس وزیراعظم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیا اس کا صلہ جیل میں بند کر کے دیا جارہاہے ، ہماری حکومت نے پاکستان کو کہاں چھوڑا تھا اور آج معیشت کہاں جا پہنچی ، ملکی حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔