بریکنگ نیوز فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نئی دستاویزات پیش کردیں – ان میں کیا ہے ؟؟

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت جاری ہے ،احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف بھی عدالت میں موجود ہیں۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے فلیگ شپ ریفرنس میں نئی دستاویزات پیش کردیں،خواجہ حارث نے کہا کہ دستاویزات حسن نواز کی کمپنیوں سے متعلق ہیں ،نئی دستاویزات لینڈ رجسٹری ڈیپارٹمنٹ برطانیہ سے تصدیق شدہ ہیں ۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے جج احتساب عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں پیش ہو تا رہاہوں پھر اسحا ق ڈارکیس کو ڈیل کر رہا تھا ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ بہت خوش نظر آ رہے ہیں،افضل قریشی نے کہا کہ سر ایک سال اکٹھے کام کیا ہے مانوسیت ہو ہی جاتی ہے ،خواجہ حارث نے کہا کہ یہ طے ہوا تھا جو چیزیں رہ گئی ہیں جوا ب الجواب میں دے دوں گا،خواجہ حارث کے استغاثہ کے حتمی دلائل پر جواب الجواب جاری ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.