پاکستان نے نواز شریف کے دور میں بھی بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا تھا جسے 8 دن بعد رہا کیا گیا مگر پھر نواز شریف کیساتھ کیا ہوا تھا؟ حامد میر نے دلچسپ انکشاف کر دیا

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گزشتہ روز بھارتی حکام کے حوالے کر دیا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور اس کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے مگر اپنی خودمختاری کا سودا ہرگز نہیں کرے گا۔

پاکستان نے اس سے پہلے 1999ءمیں بھی نواز شریف کے دور حکومت میں بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا تھا جسے 8 روز بعد رہا کیا گیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے بعد نواز شریف کیساتھ کیا ہوا؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے دلچسپ انکشاف کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے اس سے پہلے 27 مئی 1999ءکو انڈین ائیرفورس کے ایک پائلٹ کو گرفتار کیا تھا جو کارگل جنگ کا حصہ تھا۔ لیفٹیننٹ ’کمبامپتی نچیکیتا ‘ جو ایک ائیر فورس پائلٹ بھی تھے، اپنا طیارہ مگ 27 پاکستانی حدود میں گر کر تباہ ہونے کے بعد آٹھ دن تک پاکستان کی تحویل میں رہے۔

اس وقت نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم تھے اور ”نچیکیتا “ 8 روز تحویل میں رکھے جانے کے بعدبھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ پائلٹ کو بھارت کے حوالے کئے جانے کے بعد 6 مہینے کے اندر اندر نواز شریف کی حکومت بھی گرا دی گئی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.