نواز شریف شہباز شریف کا پتہ کاٹنے کے لیے کیا چال چل رہے ہیں ؟ مریم نواز جلد ملکی سیاست میں کیا کردار ادا کرنے والی ہیں ؟ اعتزاز احسن کے تہلکہ خیز انکشافات اس خبر میں ملاحظہ کیجیے
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نواز شہباز کا پتہ کاٹنے کیلئے تاخیری حربےاستعمال کر رہے ہیں ، نواز شریف کو یقین ہے کہ انہیں سزاہو گی۔ پہلے بھی شہباز شریف سے ہاتھ کر گئے، اعلان شہباز کا کیا وزیر اعظم شاہد خاقان کو بنایا، نجی ٹی وی کے مطابق بینظیر بھٹو کی سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئےاعتزازاحسن نے کہا کہ
زبان زد عام ہے کہ ہارلے سٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے۔ہارلے سٹریٹ کوئی ہسپتال نہیں کلینک ہے لیکن وہاں دل کے بائی پاس ہوتے ہیں ۔ لوگ کہ رہے ہیں کہ ہارلے سٹریٹ کے باہر سے کوئی خبر نہیں آتی ۔ ہارلے سٹریٹ کے باہر ان کے مفرور بیٹے آکر بات کرتے ہیں۔ بینظیر نے اپنا علاج سکھر جیل کی کال کوٹھٹری سے کروایا۔ ان کے ہاتھی کی طرح دکھانے کے اور کھانے کے اور ہیں ۔ یہ مریم نواز کو وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر بنا نا چاہتے ہیں۔ جیالے 25 جولائی کو
پولینگ سٹیشنز پر رہیں تو فتح کے ڈھول بجاتے ہوئے واپس آئیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے اور وہ لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت ابھی تشویشناک ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ان کا وینٹی لیٹر ہٹا جائے گا ،اس وقت شریف خاندان ایک مشکل وقت سے گزررہا ہے اور تقریباً شریف خاندان کے تمام قریبی افراد لندن میں بیگم کلثوم نواز کے پاس موجود ہیں لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈ یا پر بیگم کلثوم نواز اور نواز شریف کی دوسری بیٹی اسماءنواز کے حوالے سے
استفسار کیا جا رہا ہے کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں کہیں دکھائی نہیں دے رہیں ،سوشل میڈ یا صارفین شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے استفسار کررہے ہیں کہ مریم نواز تو لندن میں نظر آرہی ہیں لیکن اسماءنواز کہاں پر ہیں ۔سوشل میڈیا پر اس سوال کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے اور اسماءنواز کے شوہر علی ڈار بھی میدان میں آگئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بتا یا کہ جو اشخاص فضول پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ میاں صاحب کی دوسری بیٹی اپنی والدہ کی عیادت تک کے لیے نہیں آئیں، آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ وہ پچھلے چار مہینے سے لندن میں اپنی والدہ کی تیمارداری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اسما ءنوازروز ہسپتال آتی ہیں، خاندان سے جڑے ہر فرد کا میڈیا پر آنا فرض نہیں۔ (ش،ز،خ)