نواز شریف کا کل سے وہ کام کرنے کا فیصلہ کہ پی ٹی آئی کے ہوش اڑ جایں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کل (پیر)سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کافیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے حمزہ شہبازاورسلمان شہبازکی ملاقات ہوئی جس میں مریم نوازبھی موجودتھیں۔ملاقات میں شہبازشریف کی گرفتاری اورموجودہ سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی ۔ نوازشریف نے کل سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کاہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا جس کی صدارت نواز شریف خود کریں گے جبکہ ملاقات میں شہبازشریف سے ملاقات کیلئے تمام قانونی طریقے استعمال کرنےکافیصلہ بھی کیا گیا

۔پارٹی ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب سے پہلے شہبازشریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے اورانتقامی کارروائیاں مزیدبرداشت نہیں۔کل کے اجلاس میں پارٹی سی ای سی کواعتمادمیں لینے کے بعداپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرے گی اور شہبازشریف کی گرفتاری کے بعدفرنٹ فٹ پرکھیلاجائےگا،نوازشریف عدالتی پیشیوں سے بچنے والاوقت سیاسی مصروفیات میں گزاریں گے اور سیاسی مہم میں مہنگائی کوسب سے زیادہ ٹارگٹ کیاجائےگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.