نوازشریف کس مقام پر اور کب پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گے اور اس سے پہلے کیا کام کریں گے ؟ سن کر عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے
سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں ن لیگی کارکنوں کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیے میں پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان کر یں گے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان لند ن میں دو دن کے بعد نوازشریف کو استقبالیہ دیں گے اور اسی دوران نوازشریف اپنی پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان بھی کریں گے جبکہ نوازشریف نے پاکستانی واپسی سے قبل ہی پارٹی کے تین اجتماعات سے خطاب کرنے کا بھی فیصلہ کر لیاہے ۔
دوسری جانب لندن میں مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ وکیلوں نے آپ کو دس دن میں واپسی کا مشورہ دیاہے ، جس پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ ہم دس دن سے پہلے ہی پاکستان چلے جائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ برطانوی ادارے پہلے ہی پاکستانی اداروں کو کہہ چکے ہیں کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا ، اچھی باہے کہ یہ برطانیہ سے معاونت طلب کریں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو گیارہ سال ،مریم نواز کو آٹھ سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے ۔