نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کیس سے الگ ہوگئے

نیب ریفرنسز میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کے دستبردار ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کو روسٹرم پر بلا لیا۔

احتساب عدالت کے محمد بشیر نے نوازشریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کو نیا وکیل کریں گے؟یاخواجہ صاحب کو ہی منالیں گے ۔

اس پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے مشاورت کیلئے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ میں مشورہ کرکے بتاتاہوں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ کے پاس ایک دن کا وقت ہے آپ سوچ لیں ،عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.