نوازشریف نے سپریم کورٹ میں بیرون ملک علاج کیلئے درخواست جمع کروا دی
سابق وزیراعظم نوازشریف نے بیرون ملک علاج کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی ’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے بیرون ملک علاج کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیاہے اور پاکستان میں ہی علاج کروانے کی پابندی پر نظر ثانی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے جس نے برطانیہ میں علاج کیا تھا ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 26 مارچ کو نوازشریف کو طبی بنیادوں پر چھ ہفتے کیلئے ضمانت دی گئی تھی جس کے بعد نوازشریف کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا تاہم نوازشریف ابتدائی طور پر شریف میڈیکل سٹی میں ہی علاج کروارہے تھے تاہم اب انہوں نے بیرون ملک علاج کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔