نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، نوازشریف کی دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رپورٹس میں ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، تناؤ کی کیفیت نوازشریف کی جان کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.