خوشی خوشی جیل جانے والے نواز شریف نے انتخابات ہوتے ہی جیل سے نکلنے کے لیے چال چل دی؟ پاکستانیوں کی آنکھیں کھول دینے والی خبر آ گئی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف اپیل 31 جولائی کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، نوازشریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔اڈیالہ جیل میں قیدنواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزائیں معطل کرنے

کی درخواستوں پر سماعت 31 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ کرے گا، دونوں ججز کو چھٹی منسوخ کر کے خصوصی طور پر بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کی

آفیشل ویب سائٹ پر موجود ججز کے ڈیوٹی روسٹر میں وہ اب بھی چھٹیوں پر دکھائے گئے ہیںجبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔(ع،ع)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.