نوازشریف کی گرفتاری کے بعد جب ن لیگ نے سینیٹ کا بائیکاٹ کیا تو اہم لیگی سینیٹر نے بغاوت کرڈالی ، ایسا کام کر ڈالا کہ حکومتی ارکان بھی حیران رہ گئے
سینٹ میں متحدہ حزب اختلاف یکطرفہ احتساب کے معاملے پر احتجاجاً واک آؤٹ کر گئیں ،، جب کہ اس موقع پرمسلم لیگ ( ن ) کی سینیٹر نجمہ حمید نے ساتھ نہیں دیا اور اپوزیشن کے واک آوٹ کے موقع پر لیگی خاتون سینیٹر حکومتی نشستوں پر آ کر بیٹھ گئیں،، جس سے نا صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی ارکان بھی حیران رہ گئے ،،
شفیق ترین اور سسی پلیجونے کورم کی نشاندہی کی ۔ پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں،کارروائی معطل ہو کر رہ گئی، اجلاس روکنا پڑ گیا، پیر سینیٹ کا اجلاس چےئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہاحتساب کے مشیر شیراز اکبر جے آئی ٹی میں کیوں گئے تھے احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ہم استثنیٰ نہیں مانگتے خیبر پختونخوا میں احتساب بیورو کو تالے لگ چکے ہیں ۔
وزراء پر مقدمات ہیں گھوم رہے ہیں ۔ سیاستدانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے ۔ ہم احتساب سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ عوامی عدالت میں سرخرو ہوں گے ۔ جے آئی ٹی کے معاملے پر حکومتی جواب نہ آنے پر متحدہ حزب اختلاف کے ارکان احتجاجاًواک آؤٹ کر دیا ۔ قوم پرست جماعتوں نے بھی حکومت پر سیاسی انتقام کا الزام عائد کر دیا اور سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ آئین اور قانون کی مٹی پلید کرنے والوں کا بھی احتساب کیا جائے ۔ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کے ارکان نے
واک آوٹ کر دیا پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینیٹر نجمہ حمید نے ساتھ نہیں دیا ۔ اپوزیشن کے احتجاج اور واک آوٹ کے موقع پر لیگی خاتون سینیٹر نجمہ حمید حکومتی نشستوں پر خواتین ارکان کیساتھ آ کر بیٹھ گئیں ۔ شفیق ترین اور سسی پلیجو نے کورم کی نشاندہی کی۔ پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں کورم پورا نہ ہونے پر چےئرمین سینٹ نے اجلاس 30 منٹ تک ملتوی کر دی۔