احتساب عدالت کے باہر نوازشریف کی خواتین کو گلاب کا پھول دیتے ہوئے ویڈیو وائرل
سابق وزیراعظم نوازشریف آج صبح احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں فلیگ شپ ریفرنس کے حتمی دلائل ہوئے تاہم اس موقع پر لیگی کارکنان بڑی تعداد میں نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے موجود تھے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف احتساب عدالت پہنچے تو وہاں خواتین اور مرد کارکنان بڑی تعداد میں ان کا انتظار کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر نوازشریف بھی کافی خوشگوار موڈ میں تھے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں میں گلاب کے پھول بھی تھام رکھے تھے جو کہ انہوں نے وہاں موجود خواتین کارکنا ن کو دیئے ۔
خواتین کارکنان نوازشریف کی جانب سے پھول ملنے پر نہایت خوش ہیں تاہم ان میں سے ایک خاتون کارکن کا نام بھی سامنے آ گیا ہے ۔ ایک خاتون کی شناخت نورین مسعود گیلانی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ہاتھ میں پھول تھامے کرسی پر احتساب عدالت کے باہر بیٹھیں ہیں ۔