نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی درخوست پر چیف جسٹس کا جواب

سپریم کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔

لندن فلیٹس کے نیب ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت نے سزائیں سنائی تھیں جنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کرتے ہوئے تینوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پیر کے روز سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں جنہیں

سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (بدھ کو)کرے گا۔ سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطاء بندیال بھی شامل ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.