نواز شریف کو سزا ملنے کے بعد مولانا خادم رضوی نے ایسی بات کہہ دی کہ سیاسی ماحول پھر سے گرم ہو گیا

تحریک لبیک پاکستان کے قائد امیر المجاہدین شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سزا مکافات عمل ہے،اللہ تعالیٰ کے حلم اور جلد گرفت نہ ہونے پر بندے کو مغرور نہیں ہونا چاہیے،سیاست کو کرپشن سے پاک اور سیاست دانوں کو بد عنوان نہیں ہونا چاہیے،

نواز کے حواری اور خوشامدی بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے،بولان کے پہاڑوں میں لبیک کے فلگ شگاف نعروں کے بعد بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر بدامنی کے ذریعے پاکستان کی سالمیت سے کھیلنا آسان نہیں رہا ہے۔وہ جمعہ کو بلوچستان سے کراچی پہنچے اور میر پور خاص کے انتخابی دورے پر روانہ ہونے سے قبل اپنی جماعت کے عہدیداروں اور امیدواروں سے گفتگو کررہے تھیاس موقع پر تحریک لبیک سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی،،کراچی کے امیر

علامہ سید زمان علی جعفری القادری نامزد ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر سید وقاص ہاشمی،،ڈاکٹر سید نواز الہدی،سید یشا اللہ جیلان شاہ نامزد ارکان صوبائی اسمبلی،،علامہ رضی حسینی نقشبندی،عبد الر حیم کارا،غلام ہاشم نورانی،خرم احمد علی،بلال سیلم قادری بھی،موجود تھے،علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ بلوچستان میں

اولیائ اللہ کے ماننے والوں کی کمی نہیں ہے،،پاکستان کا قیام اولیائ اللہ کا فیضان ہے،مہران بھی جاگ چکا ہے،،سندھ کو ترقی دینے کا دعوی کرنے والوں نے کراچی سے کشمور تک تعلیم،،صحت اور بلدیات کے اداروں کو تباہ اور برباد کردیا ہے کراچی جیسا شہر پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے،ہماری انتخابی مہم دورود سلام کی صداؤں میں عوام کی والہانہ عقیدت ومحبت کے ساتھ کھلے ٹرکوں پر چل رہی ہے،

جبکہ سابق حکمراں جماعت کی انتخابی مہم بلٹ پروف گاڑیوں میں ناؤ نوش کے ساتھ عوام سے فیض وغضب میں چل رہی ہے،اس مختصر کے پس منظر میں یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے،انشائ اللہ25جولائی کو ہم نہین محمد عربی کا دین ایوان اقتدار میں داخل ہوگا جبکہ تحریک کے صوبائی

ترجمان محمد علی قادری نے بتایا ہے آج7جولائی ہفتہ کی شام7بجے سے تحریک لبیک پاکستان کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کراچی کے تمام قومی اور صوبائی حلقوں کا تفصیلی انتخابی دورہ بڑی ریلی کی صورت میں کریں گے۔(ز،ط)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.