نواز شریف پر جوتا پھینکنے والا شخص رہائی کے بعد کہاں پہنچ گیا؟ تفصیلات نے سب کو حیران پریشان کر دیا، سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی
سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والا شخص رہائی ملنے کے بعد ایسی جگہ پہنچ گیا کہ دیکھنے والے حیران پریشان رہ گئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو کھلبلی مچ گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف پر جوتا پھینکنے والا شخص مینار پاکستان میں تحریک لبیک کانفرنس میں جا پہنچا جہاںتحریک لبیک کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے ہار پہنا کر استقبال کیا۔
آصف اشرف جلالی نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے شخص اور کارکنوں کیساتھ ہاتھوں کی زنجیر بنا کر لبیک یا رسول اللہﷺ کے نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ مذکورہ شخص نے جامعہ نعیمیہ آمد پر سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور کئی روز تک پولیس کی حراست میں رہا۔