”یہ بڑا کمزور فیصلہ ہے“ نواز شریف کو سزا کے بعد معید پیرزادہ نے سب سے حیران کن بات کہہ دی

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں انہیں سات سال قید، 25 ملین ڈالرز اور 15 ملین برطانوی پاﺅنڈز جرمانے کی سزا سنانے کے علاوہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

حتساب عدالت کے فیصلے کے بعد ماہر قانون، سیاستدانوں اور صحافیوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم معروف صحافی معید پیرزادہ نے اس فیصلے پر سب سے حیران کن بات کہتے ہوئے اس فیصلے کو کمزور قرار دیدیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”نواز شریف کیخلاف بہت کمزور فیصلہ آیا ہے، ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان میں قانون و انصاف کا نام امیر آدمی کیلئے دردناک حد تک کمزور ہے اور صرف متوسط طبقے اور کاروباری افراد کو ہی سزا دے سکتا ہے جبکہ امیر طبقے اور ان کے وکیلوں کے سامنے بے بس ہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.