میں نہیں چاہتی تم جیل میں مر جائو: بیٹا اپنی یہ چیز نیب کے حوالے کردو ۔۔۔ نواز شریف کی والدہ نے اچانک کس چیز کی ڈیل کرنے کا حکم دے دیا؟ دھماکہ خیز خبر آگئی
معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف، والدہ بیگم شمیم اور مریم نواز کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں نواز شریف کی والدہ نے انہیں حکومت سے ڈیل کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ
ایجنسیوں، نیب یا پھر حکومت کے خیال میں آپ کے پاس جتنا بھی پیسہ اور اثاثہ ہے وہ سب ان کے حوالے کر دیں اور اپنی جان بچائیں۔نواز شریف کی والدہ نے کہا کہ میں نہیں چاہتی میرا بیٹا جیل میں مر جائے۔اگر آپ نے پیسہ ان کے حوالے نہ کیا تو مجھے خدشہ ہے کہ آپ کو جیل میں کچھ ہو نہ آ جائے تاہم نواز شریف نے والدہ کی اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔جب کہ مریم نواز نے کہا کہ ہم ان کو سارا پیسہ تو نہیں دے سکتے تاہم باقی ڈیل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سے قبل
ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ نواز شریف پلی بارگین پر راضی ہو گئے تھے لیکن ان کی صاحبزادی مریم نواز نے پلی بارگین کرنے سے انکار کر دی۔ معروف صحافی عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ ہمارے واقفان حال کے مطابق نواز شریف کسی حد تک پلی بارگین کے لیے راضی ہو چکے تھے ، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے بھی ان پر دباؤ ڈالا ہے کہ آپ پلی بارگین کر لیں اور باقی سب دفع کریں ،
بس اپنی جان بچائیں۔ لیکن اس میں رکاوٹ مریم نواز ہیں۔ مریم نواز نہیں چاہتیں کہ پلی بارگین ہو کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اگر پلی بارگین ہو گئی تو اس سے ان کے سیاسی مستقبل کونقصان پہنچے گا۔شہباز شریف لندن جا رہے ہیں لیکن وہ اس لیے نہیں جا رہے کہ پلی بارگین کا مسئلہ ہے۔ وہ وہاں حمزہ شہباز اور ان کی بیٹی کے لیئے جا رہے ہیں۔ اللہ نے بیس سال کے بعد حمزہ شہباز کو بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے جس کا نام اسماویہ فاطمہ ہے، شہباز شریف اپنی پوتی کی عیادت اور اپنے طبی معائنے کے لیے لندن جارہے ہیں۔