نوازشریف کی جانب سے مریم نوازکوجاری چیکس کی تفصیلات

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ واجد ضیاءنے نوازشریف کی جانب سے مریم نوازکوجاری چیکس کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گواہ واجد ضیاءنے نوازشریف کی جانب سے مریم نوازکوجاری چیکس کی تفصیلات پیش کیں ۔ گواہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مریم نواز کو 14اگست2016کو ایک کروڑ95لاکھ روپے کاچیک،3نومبر 2015 کو2 کروڑ 88لاکھ روپے اور 13جون2015کو ایک کروڑ20لاکھ روپے کاچیک جاری کیا۔

گواہ نے بتایا کہ یکم نومبر2015 کو مریم نواز کو 65 لاکھ،28جون 2015 کو 3کروڑ 28لاکھ، 21 نومبر 2015 کو کو 18 لاکھ روپے،10مئی 2015 کو 10کروڑ 50لاکھ روپے اور 6فروری 2015کو 6کروڑ 80لاکھ کا چیک دیا گیا۔

استغاثہ کے گواہ نے بتایا کہ 15 مارچ 2015 کو نواز شریف نے مریم کوایک کروڑ 30 لاکھ کا چیک دیا جبکہ4 ستمبر 2015 کو 2 کروڑ 29 لاکھ اور 21 مئی 2015 کو نواز شریف نے مریم نواز کو 20 لاکھ کا چیک دیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔نواز شریف عدالت میں موجود ہیں اور واجد ضیاءگواہی دے رہے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.