میں بھی وزیر اعظم کی اس بات سے اتفاق کرتاہوں کہ ۔۔۔۔ سابق وزیرا عظم نواز شریف نے ایک اور تشویشناک بیان داغ دیا

وزیرا عظم شاہد عباسی نے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات کو نہیں مانتے جلد انہیں ہٹانے کا بھی بیان داغ دیا تھا جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا مگر اب نواز شریف بھی ان کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین

سینیٹ کاانتخاب ایک فراڈتھا،جس میں گھناو¿نا کھیل کھیلاگیا میں وزیراعظم کے خیالات سے ا تفاق کرتاہوں۔

نجی چینل ”دنیا نیوز“سے خصوصی گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ نظام عدل کی بحالی اولین ترجیح ہے،”ووٹ کوعزت دو”قومی نعرہ بن چکاہے،اب مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہو چکا ہے ہم آئندہ انتخابات بھی جیتیں گے۔سابق وزیر اعظم نے اپنے خلاف عدالتی فیصلے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ اس فیصلے کو نہیں مانتے۔ وہ بھاگنے

والے نہیں ہیں بلکہ ڈٹ کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستان کا مستقبل مکمل جمہوریت میں ہے، اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کو عزت ملنی چاہیے تمام جمہوریت پسند قوتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب عدالتوں میں ہمارے خلاف کچھ ثابت نہیں کیا جا سکا، مصنوعی ثبوت اکٹھے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امپائر کے اشاروں پر چلنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، اپنے خلاف ہونے والے فیصلے کو نہیں مانتا۔ مجھے نکال کر پاکستان سے زیادتی کی گئی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ منصوبے ہماری حکومت نے مکمل کئے، اگلی حکومت میں بھی ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گے۔اپنی اہلیہ کی صحت بارے بتاتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ٹھیک نہیں، ان کا کینسر دوبارہ ظاہر ہو گیا ہے، تاہم وہ ایک بہادر خاتون ہیں جو بیماری کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ سے ملنے جانا چاہتا ہوں لیکن عدالت اجازت نہیں دے رہی۔پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013میں حکومت سنبھالتے ہی کراچی میں امن کی بحالی اولین ترجیح تھی، شہر قائد کی روشنی واپس لانے میں ان کی حکومت کامیاب رہی، اب کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ممکن ہو گئی ہے۔خیال رہے گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ننکانہ صاحب میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ وہ ہے جس کے لیے پیسے د کر ووٹ خریدا گیا، سینیٹروں کا ایمان اور ضمیر خریدا گیا۔انہوں نے اپوزیشن کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بے عزتی سے بچیں اور معاملے کو ختم کریں، صادق سنجرانی کو ہٹاکر متفقہ چیئرمین سینیٹ لائیں۔گزشتہ روز کراچی میں بزنس کیمونٹی سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں کچھ سیاسی جماعتوں کی وجہ سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا لیکن سیاسی جماعتوں کا یہ طرز عمل جمہوریت کے لئے درست ثابت نہیں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.