”نواز شریف کا ملکی سلامتی کے خلا ف اقدام ،ن لیگ نے پاکستانیوں کا حساس ترین ڈیٹا غیر ملکی فرم کے ساتھ شیئر کردیا“نجی نیوز چینل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی سلامتی کے خلاف کام کرتے ہوئے حساس ترین ڈیٹا غیر ملکی فرم کے ساتھ شیئر کردیا ۔

نجی نیوز چینل 92نیوز نے آن لائن میڈ یا کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے پاکستانیوں کا حساس ترین ڈیٹا غیر ملکی فرم کے ساتھ شیئر کیا ۔چینل نے دعویٰ کیا کہ نواز حکومت میں ڈیٹا انتخابات میں ن لیگ کو حمایت دلوانے کے لیے غیر ملکی فرم کے حوالے کیا گیا ،ریاستی اداروں کے خلاف مہم کو ایک بڑے مغربی ملک کی خفیہ ایجنسی کی مکمل سپورٹ حاصل تھی ۔عام انتخابات 2018میں نواز شریف کے حوالے سے آن لائن میڈ یا نے بھانڈا پھوڑا۔رپورٹ میں سنسنی خیز

انکشافات کے مطابق نواز شریف کے بیانیے کی کڑیاں بھی ملنے لگیں ،حکومت ختم ہوتے ہی نواز شریف نے اداروں کے خلاف بیانیہ اختیار کیا اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی بلند کیا ،نوجوانوں اور عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کے پیچھے بھی غیر ملکی ڈیٹا فرم ہے۔نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ آن لائن میڈ یا کے انکشافات کے بعد سیکیورٹی اور حساس ادارے بھی حرکت میں آگئے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.