کل دوپہر 12بجے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ہو گی لیکن جیل میں نہیں بلکہ ۔۔۔سیاسی منظر نامے سے بڑی خبر آگئی

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے درمیان کل دوپہر 12 بجے ملاقات کا امکان ہے ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق ملاقات قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں ہوگی جس کے دوران نواز شریف شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے آج سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر رکھے تھے لیکن آج وہ اجلاس میں شرکت نہ کر سکے جس کے باعث ن لیگی اراکین اسمبلی نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ گزشتہ روز میاں نواز شریف اور مولانا فضل

الرحمٰن کے درمیان جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر اعظم نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ میاں شہباز شریف سے ملاقات اور مشاورت کے بعد تک کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔میاں شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں اور آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.