”نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ سی پیک سے تین گنا بڑا ہے جس کے آخری پانچ لاکھ گھروں کی قیمت ایک کروڑ سے زیادہ ہو گی “وزیراعظم عمران خان کے دوست انیل مسرت نے غریب عوام کے ہوش ہی اڑا دئیے

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ کے تحت پچاس لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا تو بے گھر پاکستانی خاندانوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور سب نے عمران خان کی تعریف کی تاہم اب وزیراعظم کے قریبی دوست انیل مسرت نے نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ کے حوالے سے ایسے اعدادو شمار پیش کردئیے کہ غریب پاکستانیوں کوشدید غصہ آجائے گا ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینکر پرسن وسیم بادامی نے انیل مسرت کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا اور ساتھ ہی پیغام میں لکھا کہ ”نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ سی پیک سے تین گنا بڑا ہے ،آخری پانچ لاکھ گھروں میں ہر گھر کی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہو گی “۔

انیل مسرت نے کہا کہ پانچ سالوں میں پچاس لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ ہے ،پہلے مر حلے میں پندرہ لاکھ گھروں کو بنا کران کی قیمت آٹھ سے دس ہزار ڈالر رکھنی چاہیے ،اگلے مرحلے میں مزید پندرہ لاکھ گھروں کی قیمت اٹھارہ سے بیس ہزار ڈالر رکھنی چاہیے ،تیسرے مرحلے میں دس لاکھ گھر اوسط پچاس ہزار ڈالر کی قیمت

پر بنیں گے،پانچ لاکھ گھر 75ہزار ڈالر روپے کے ہونے چاہئیںاور آخری مرحلے میں پانچ لاکھ گھر تقریباً ایک لاکھ ڈالر(تقریبا سوا کروڑ) مالیت کے ہونے چاہئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ سی پیک کے مقابلے میں تین گنا بڑا ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.