نظر کی کمزوری سے نجات کا آسان اور زبردست نسخہ، انشا الله ایک ہفتے میں فرق پڑ جاے گا

وقت کے ساتھ نظر کی کمزوری کی مختلف وجو ہات ہوتی ہیں مثلاً بڑ ھاپا، چوٹ آ جانا، شو گر کی بیماری، وغیرہ لیکن چالیس سال کی عمر سے پہلے سب سے زیادہ لوگوں کی کمزوری کی بنیادی وجہ آنکھ کی ساخت میں تنوّع کا پایا جانا ہے آج کل نظر کی کمزوری ایک عام مسئلہ بن چکی ہے اور کم عمری سے ہی چشمہ لگ جاتاہے ، تاہم اگرآپ کوشش کریں تو اپنی آنکھوں کو قبل از وقت یا عمر کے ساتھ آنے والی کمزوری سے تحفظ دے سکتے ہیں اور نظر کے چشمے لگانے سے بچ سکتے ہیں۔ اس کے لیے کھانے میں مچھلی اور سرخ پیاز کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ مچھلی میں موجود اومیگا فیٹی ایسڈز آنکھوں کو مختلف بیماریوں سے

محفوظ رکھتے ہیں۔اور سرخ پیاز کا استعمال نظر کی کمزوری کو دور رکھتاہے۔ سورج کی شعاعوں سے آنکھوں کی حفاظت کے لیے چشمے استعمال کریں۔ رات کو سوتے وقت آنکھوں کا میک اپ اور لینز کو اتار کر سوئیں اس سے نظر کبھی کمزور نہیں ہوگی۔ اپنے بلڈ پریشر پر نظر رکھیں ، بلڈ پریشر کا بڑھنا یا کم ہونا نظر کو متاثر کرتاہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کو صحت مند اور بینائی کو مضبوط کھنے کے لیے ایک زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔ سونف : سو گرام مصری : سو گرام ‘ چھوٹی الائچی : سو گرا ثابت دھنیا :

سو گرام کالی مرچ : سوگرام بڑی الائچی : سوگرا م ترکیب و طریقہ استعمال ان تمام اشیاءکو کونڈے میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور کسی برتن میں ڈال کر چمچ کی مدد سے سب اجزائ کویکجان کرلیں۔ اب اسے کسی شیشے کے جار میں ڈال کر نارمل ٹمپریچر پر کمرے میں رکھ لیں اور روزانہ صبح اور شام ایک کھانے کا

چمچ سادہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ انشااللہ ایک ہفتے کے استعمال سے ہی نظرکی کمزوری میں واضح فرق محسوس کریں گے۔ ایک ماہ کے لگاتار استعمال سے نظر کی کمزوری کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔کوشش کریں کہ گاڑی سے نکلنے والی اے سی کی ہوا کا رخ آپ کے چہرے کی طرف نہ ہو۔ آنکھوں میں بہت زیادہ خشکی کا رنیے میں خراشوں اور اندھے پن تک کا باعث بن سکتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.