” دیکھ کر لگتاہے یہ کنڈوم کا اشتہار ہے اور ۔۔“ نیلم منیر کے نئے اشتہار کو دیکھ کر پاکستانی آگ بگولہ ہو گئے
حال ہی میں کوک سٹوڈیو نے ماضی کے معروف گانے ” کوکوکورینا “ کا ری میک بنایا جو کہ صارفین کو پسند نہیں آیا جس کے بعد بس پھر تنقیدکا سلسلہ ایسا شروع ہوا جو ابھی تک رکنے کا نام نہیں لے رہا تاہم اب دوسری جانب نیلم منیر کا نیا ’زو معنی ‘اشتہار سوشل میڈیا صارفین کو نظر آ گیاہے جس پر ایسے ایسے تبصرے ہو رہے ہیں کہ سن کر آپ اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیں گے
تفصیلات کے مطابق مختلف برانڈز عوام کو اپنے اشتہار کی طرف متوجہ کرنے کیلئے نت نئے طریقے اور انداز اپناتے ہیں اور کبھی کبھی تو وہ حد سے آگے بھی گزر جارتے ہیں اور اشتہارات میں خواتین کا کردار دن بہ دن بڑھتا ہی جارہاہے چاہے وہ پھر شیونگ کریم کا ہی اشتہار ہی کیوں نہ ہو ۔پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کچھ دن قبل ایک نیا اشتہار آیا ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے کنڈوم کا مشہوری قرار دیدیا ہے ۔
اشتہار کے مطابق نیلم منیر کی شادی میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور ان کا منگیتر ان سے ملنے کیلئے گھر میں سیڑھی لگا کر داخل ہو جاتاہے جبکہ نیلم منیر شیشے سامنے کھڑی بال سنوار رہی ہوتی ہیں اور اپنے منگیتر کو دیکھ کر شدید حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ” شادی میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور تم سے صبر نہیں ہوتا ، جس پر دنوں کے درمیان ڈائیلاگز کا تبادلہ ہوتاہے ۔ لڑکا کہتاہے کہ کیا کروں وہ خوشبو ، وہ ذائقہ اور وہ رنگ ،،، نیلم منیر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ’زو معنی ‘ انداز میں کہتی ہیں کہ کیا تم چائے پینے آئے ہو ، زیادہ باتیں مت کرو ، اندر آو اور اب باہر نہیں جانا میں چائے لے کر آتی ہوں ۔“
پھر چاے پیتے ہی اس نوجوان کی محبت جاگ اٹھتی ہے اور وہ نیلم منیر کے ساتھ رقص کرنے لگتا ہے ،اتنے میں نیلم منیر کے والدین آجاتے ہیں اور بیٹی کو آواز دیتے ہیں جب لڑکا سیڑھی سے واپس جانے کیلئے آتا ہے تو نیلم کے والدین پہلے ہی سیڑھی کے قریب کھڑے کھڑی کی جانب نظریں جمائے کھڑے ہوتے ہیں ۔ نیلم منیر کی والدہ کہتی ہیں کہ ” دیکھا میری بیٹی کی چاہت کا کمال “ ، نیلم منیر کے والد اپنی اہلیہ کی بات سے اتفاق نہیں کرتے اور جواب دیتے ہیں کہ ” یہ چاہت کا نہیں بلکہ قمر چائے کا کمال ہے ۔“
اشتہار پر رد عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کا کہناتھا کہ ” یہ تو نیکسٹ لیول ہو گیا ، چائے سے زیادہ یہ کنڈوم کا اشتہار لگ رہاہے ۔“
اس اشتہار پر سوشل میڈیا صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” دراصل مارکیٹ میں ” ڈیوریکس “ کا نیا کمپیٹیٹر آ رہاہے ۔“
ایک صارف نے تو اچھی خاصی لمبی کہانی لکھ ڈالی اور کہا کہ ” ویسے جب لڑکا ایسے پکڑا جائے تو قمر چائے نہیں پلاتے بلکہ قمر پر چھتر ضرور پڑتے ہیں ، واہ واہ کیا بات ہے ماں کتنے فخر سے کہتی ہے کہ میری بیٹی کی چاہت کا کمال ہے ، اور والد کہہ رہاہے کہ یہ ہماری بیٹی کا نہیں بلکہ قمر چائے کا کمال ہے ۔مطلب کہ بیٹی کا کمرہ نہیں ہے بلکہ چائے کا ہوٹل ہے ،جو بھی چاہے آئے اور پی کر چلا جائے ۔قمر چائے پیتے ہی لڑکے کے تامل ہیرو بن گیا اور رقص کرنے لگا ۔“