وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسی چیز کا افتتاح کر دیا جسکا ہر پاکستانی کو شدت سے انتظار تھا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریباً 13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا۔ جدید ترین سہولیات سے آراستہ نئے ایئرپورٹ پرپی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 300 نے لینڈنگ کی جبکہ ساڑھے 12 بجے پہلی پرواز کراچی کےلئے روانہ ہوگی۔

نئے ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراءسمیت پی آئی اے کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ 19 مربع کلو میٹر پر محیط ہے جہاں سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز جمعرات 3 مئی سے ہوگا۔جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والے

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔

اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ خطے کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں مسافروں کی سہولت کےلئے 3 شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر، بڑا ہسپتال، کنونشن سینٹر، ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔نئے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق سیلف چیک ان کاو¿نٹرز،

لانگ ٹائم پارکنگ، 8 فائر کریش ٹینڈرز، جدید ترین ایئرفیلڈ، طیاروں کو فنی سہولیات فراہم کرنے کےلئے جدید ترین ایم آر او سسٹم اور الگ کارگو ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.