دوسروں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے نعیم راشد کی اہلیہ سامنے آ گئیں ، کیا کہا؟جانئے

نیوزی لینڈ میں ہونے والے حلے میں پاکستانی شہری نعیم راشد دوسرے نمازیوں کی جان بچاتے ہوئے خود شہید ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا طلحہ بھی دہشتگرد کی فائرنگ کی زد میں آ کر شہید ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نعیم راشد کو بہادری کے ساتھ دہشتگرد کا مقابلہ کرنے پر قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم اب نعیم راشد کی اہلیہ امبرین نعیم بھی سامنے آ گئی ہیں ۔

امبرین نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم راشد بہت ہی زیادہ اچھے آدمی تھے ، ہماری شادی 1996 میں ہوئی اور ہمارے ہاں شادی کے نو مہینے کے بعد پہلا بیٹا پیدا ہوا ، وہ ہماری زندگی کے سب سے زیادہ حسین لمحات تھے ۔

امبرین کا کہناتھا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ بہت بہادر تھے اور بہت زیادہ محبت کرنے والے بھی ، میر ے شوہر اور بیٹے نے دوسروں کو بچاتے ہوئے اپنی قربانی دی ۔

ان کا کہناتھا کہ یہ محبت اور امن کا مذہب ہے ، مجھے دکھ ہوتاہے ، اس دہشتگرد پر ترس آتا ہے کیونکہ اس کا دل محبت نہیں بلکہ نفرت سے بھرا ہواہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.