نیوزی لینڈ کی حکومت بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑی، ان کے بعد ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ کپتان کی بھی خوشی کی انتہاء نہ رہے گی
نیوزی لینڈ کی حکومت بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑی ہے اور اپنے ملک میں ایک ارب درخت لگانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ ویب سائٹ stuff.co.nz کے مطابق نیوزی لینڈ کی کابینہ نے اس منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے 24کروڑ ڈالر (تقریباً ساڑھے 29ارب روپے) جاری کر دیئے ہیں اور تین سال میں اس منصوبے پر لگ بھگ 50کروڑ ڈالر (تقریباً 61ارب 31کروڑ روپے) لاگت آئے گی۔
وزیرجنگلات شین جونز کا کہنا تھا کہ ’’شجرکاری کے لیے پراونشل گروتھ فنڈ سے رقم فراہم کی جا رہی ہے اور ملک کے ان علاقوں میں درخت لگائے جا رہے ہیں جہاں ان سے جامع سماجی، ماحولیاتی اور علاقائی ترقی کے مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔اس پروگرام سے نہ
صرف ہم ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے درپیش چیلنج پر ہم پورے اتر سکیں گے بلکہ اس سے ملک میں نئی 1ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔‘‘