نیوزلینڈ کی مساجد پر حملہ، دہشتگرد نے اپنے اسلحے پر کن لوگوں کے نام لکھ رکھے تھے ؟ ڈیلی میل نے بڑا دعویٰ کر دیا
نیوزی لینڈکی مساجد میں نماز جمعہ کے وقت حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اب تک 20 سے زائد افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
ڈیلی میل کے مطابق حملہ آور اپنی گاڑی میں سوار ہو کر آیا اور اس نے اپنی گاڑی میں گانے چلا رکھے تھے اور اس کے پاس دو جدید شارٹ گنز تھیں ۔ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ ٹرینٹ نامی حملہ آور نے قتل وغارت کی سوشل میڈیا پر لائیو سٹریمنگ بھی کی جسے سوشل میڈیا کی جانب سے بندکر دیا گیا ۔
حملہ آور اور اس کے زیر استعمال اسلحہ کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں جن پر اس نے ماضی میں حملہ کرنے والے افراد کے نام لکھ رکھے تھے جبکہ جن مقامات پر حملے کیے گئے ان کے نام بھی درج کیے تھے ۔
حملہ آور نے اپنی گاڑی میں چھ بندوقیں رکھی ہوئی تھیں اور وہ جیسے ہی دروازے سے اندر داخل ہوا اس نے فائرنگ شروع کر دی ، اس کی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا جس نے رینگ کر خود کو بچانے کی کوشش کی لیکن اس درندہ صفت شخص نے اس کے قریب جاکر اس پر دوبارہ گولیاں برسائیں اور اسے شہید کر دیا ۔