نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد یاسر شاہ نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ،آئی سی سی سے بھی خاموش نہ رہا گیا ، پوری دنیا کو بتا دیا
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 16 رنز اور ایک اننگ سے شکست دیدی ہے جس میں سب سے اہم کردار یاسر شاہ نے 14 وکٹیں حاصل کر کے کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے اور محض 41 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اس کے بعد ان کی کارکردگی میں کمی نہیں آئی اور انہوں نے دوسری اننگ میں بھی ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو چن چن کر نشانہ بنایا اور عزت بچانے کا موقع بھی نہ دیا ۔
آئی سی سی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 184 سکور دے کر 14 وکٹیں حاصل کیں او ر ایسی کارکردگی دکھانے والے یاسر شاہ پاکستان کے پہلے سپن باولر ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب یاسر شاہ نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کا کئی سال پہلے بنایا گیا ایک میچ میں 14 وکٹوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے اور لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔